موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الْبِنَاءِ فِي السَّفَرِ)
حکم : صحیح
3382 . أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثًا يَبْنِي بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ فَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ أَمَرَ بِالْأَنْطَاعِ وَأَلْقَى عَلَيْهَا مِنْ التَّمْرِ وَالْأَقِطِ وَالسَّمْنِ فَكَانَتْ وَلِيمَتَهُ فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ أَوْ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ فَقَالُوا إِنْ حَجَبَهَا فَهِيَ مِنْ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهِيَ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ فَلَمَّا ارْتَحَلَ وَطَّأَ لَهَا خَلْفَهُ وَمَدَّ الْحِجَابَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ
سنن نسائی:
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: رخصتی دورانِ سفر میں بھی ہوسکتی ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3382. حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ خیبر اور مدینہ منورہ کے درمیان تین دن حضرت صفیہ بنت حیی ؓ کے ساتھ ٹھہرے شب بسری فرماتے تھے۔ میں نے مسلمانوں کو آپ کے ولیمے کی دعوت دی۔ آپ کے اس ولیمے میں گوشت تھا نہ روٹی‘ بلکہ آپ نے دستر خوان بچھانے کا حکم دیا اور ا س پر کچھ کھجوریں‘ پنیر اور گھی ڈالا۔ یہ آپ کا ولیمہ تھا۔ مسلمان آپس میں کہنے لگے کہ یہ آپ کی زوجۂ محترمہ ہیں یا آپ کی لونڈی؟ پھر وہ خود ہی کہنے لگے: اگر آپ نے انہیں پردے میں رکھا تو پھر وہ ام المومنین (یعنی آپ کی زوجۂ محترمہ) ہوں گی اور اگر پردے میں نہ رکھا تو وہ آپ کی لونڈی ہوں گی‘ پھر جب آپ نے سفر شروع فرمایا تو (اپنی سواری پر) اپنے پیچھے ان کے لیے جگہ تیار کی اور ان کے اور لوگوں کے درمیان پردہ لٹکا لیا (تاکہ لوگ انہیں نہ دیکھ سکیں۔)