موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ اللَّهْوِ وَالْغِنَاءُ عِنْدَ الْعُرْسِ)
حکم : حسن
3383 . أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى قُرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ فِي عُرْسٍ وَإِذَا جَوَارٍ يُغَنِّينَ فَقُلْتُ أَنْتُمَا صَاحِبَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمِنْ أَهْلِ بَدْرٍ يُفْعَلُ هَذَا عِنْدَكُمْ فَقَالَ اجْلِسْ إِنْ شِئْتَ فَاسْمَعْ مَعَنَا وَإِنْ شِئْتَ اذْهَبْ قَدْ رُخِّصَ لَنَا فِي اللَّهْوِ عِنْدَ الْعُرْسِ
سنن نسائی:
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: شادی کے وقت گانے بجانے کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3383. حضرت عامر بن سعد سے منقول ہے کہ میں قرظہ بن کعب اور ابو مسعود انصاری ؓ کے پاس ایک شادی میں گیا تو وہاں بچیاں گا رہی تھیں۔ میں نے کہا: آپ دونوں رسول اللہﷺ کے بدری صحابی ہیں۔ آپ کی موجودگی میں یہ کچھ ہورہا ہے؟ وہ کہنے لگے: جی چاہتا ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ جا اور سن‘ نہیں تو جا۔ شادی کے موقع پر ہمیں گانے بجانے کی رخصت دی گئی ہے۔