قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3405.   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ أَبِي عَمْرٍو وَهُوَ الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ الْمَخْزُومِيَّ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَانْطَلَقَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فِي نَفَرٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَ فَاطِمَةَ ثَلَاثًا فَهَلْ لَهَا نَفَقَةٌ فَقَالَ لَيْسَ لَهَا نَفَقَةٌ وَلَا سُكْنَى

سنن نسائی:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: تین طلاقیں اکٹھی دینے کی رخصت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3405.   حضرت فاطمہ بنت قیس ؓ نے کہا: مجھے (میرے خاوند) ابوعمروبن حفص مخزومی نے تین طلاقیں دے دیں۔ حضرت خالد بن ولید ؓ بنومخزوم کے کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابو عمروبن حفص نے اپنی بیوی فاطمہ کو تین طلاقیں دے دی ہیں تو کیا اسے دوران عدت اخراجات ملیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”اسے نہ اخراجات ملیں گے اور نہ رہائش۔“