قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ إِحْلَالِ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا وَمَا فِيهِ مِنْ التَّغْلِيظِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3416 .   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي قَيْسٍ عَنْ هُزَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ وَالْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَالْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ

سنن نسائی:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: تین طلاقوں والی کو قصداً پہلے خاوند کے لیے حلال کرنا سخت گناہ ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3416.   حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے جسم میں رنگ بھرنے والی‘ بھروانے والی‘ زائد بال ملانے والی اور جسے زائد بال لگائے جائیں‘ سود کھانے والے اور کھلانے والے‘ حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے‘ ان سب پر لعنت فرمائی ہے۔