موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ خُرُوجِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا بِالنَّهَارِ)
حکم : صحیح
3550 . أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ طُلِّقَتْ خَالَتُهُ فَأَرَادَتْ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى نَخْلٍ لَهَا فَلَقِيَتْ رَجُلًا فَنَهَاهَا فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اخْرُجِي فَجُدِّي نَخْلَكِ لَعَلَّكِ أَنْ تَصَدَّقِي وَتَفْعَلِي مَعْرُوفًا
سنن نسائی:
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
باب: جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے‘ وہ دورانِ عدت دن کے وقت گھر سے نکل سکتی ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3550. حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میری خالہ کو طلاق ہوگئی۔ انہوں نے اپنے نخلستان میں جانا چاہا۔ ایک آدمی انہیں ملا تو اس نے انہیں روک دیا۔ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ نے فرمایا: ”تو جا کر اپنی کھجوروں کا پھل توڑ سکتی ہے؟ ہوسکتا ہے تو اس سے صدقہ کرے یا کوئی اور نیک کام کرے۔“