کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل
(
رگھوڑوں کی پیشانی کے بال بٹنا
)
Sunan-nasai:
The Book of Horses, Races and Shooting
(Chapter: Twisting The Forelocks Of Horses)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3572.
حضرت جریر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ اپنے گھوڑے کی پیشانی کے بال اور اپنی دو انگلیوں کے درمیان بٹ رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خبر رکھ دی گئی ہے‘ یعنی ثواب اور غنیمت۔“
تشریح:
(1) اپنے دست مبارک سے گھوڑے کے بال بٹنا گھوڑں سے محبت‘ پیار اور لگاؤ کی بنا پر تھا۔ (2) ”قیامت تک“ اس سے لازمی نتیجہ نکلتا ہے کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا‘ علاوہ ازیں ان الفاظ سے یہ حکم مستفاد ہوتا ہے کہ جہاد کرتے رہنا چاہیے‘ خواہ حاکم نیک ہو یا برا۔ (3) جہاد میں استعمال ہونے والی ہر چیز کا خصوصی خیال رکھا جائے‘ وہ گھوڑے ہوں یا دیگر اسلحہ وغیرہ۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
جریر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک گھوڑے کی پیشانی کے بال اپنی انگلیوں کے درمیان لے کر گوندھتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ فرما رہے تھے: ”گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک کے لیے خیر رکھ دیا گیا ہے۔ خیر سے مراد ثواب اور مال غنیمت ہے.“۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی قیامت تک جہاد کا سلسلہ جاری رہے گا اور لوگ اللہ کی راہ میں کام آنے کے لیے گھوڑے پالیں اور باندھیں گے جس کے نتیجہ میں ثواب بھی پائیں گے اور جہاد کے زریعہ مال+غنیمت بھی حاصل ہو گا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Jarir said: "I saw the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) twisting the forelock of a horse with his two fingers, and saying: 'Goodness is tied to the forelocks of horses until the Day of Resurrection: Reward and spoils of war.