کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل
(
باب: دوڑ کے لیے گھوڑوں کی تضمیر کرنا
)
Sunan-nasai:
The Book of Horses, Races and Shooting
(Chapter: Making Horses Lean For Racing)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3584.
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تضمیر شدہ گھوڑوں کے درمیان حَفْیَاء سے تثنیۃ الوداع تک دوڑ کا مقابلہ کروایا اور ان گھوڑوں کو جن کی تضمیر نہیں کی گئی تھی‘ تنثیۃ الوداع سے بنوزریق کی مسجد تک دوڑایا۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سدھائے ہوئے گھوڑوں کے درمیان آگے بڑھنے کا مقابلہ کرایا، (دوڑ کی) آخری حد حفیاء سے شروع ہو کر ثنیۃ الوداع تک تھی، (ایسے ہی) رسول اللہ ﷺ نے ان گھوڑوں کے درمیان بھی ثنیۃ سے لے کر مسجد بنی زریق کے درمیان دوڑ کا مقابلہ کرایا جو، غیر تربیت یافتہ تھے (جو مشقت اور بھوک و تکلیف کے عادی نہ تھے)۔ نافع کہتے ہیں: عبداللہ بن عمر ؓ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس مقابلے کے دوڑ میں حصہ لیا تھا۔
حدیث حاشیہ:
w
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah organized a race for horses that had been made lean, from Al-Hafya' and its finish line was Thaniyyat Al-Wada', and he organized another race for horses that had not been made lean, from Ath-Thaniyyah to the Masjid of Banu Zuraiq, and 'Abdullah was among those who took part in the race.