کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل
(
باب: (گھوڑدوڑ میں) جنب کا بیان
)
Sunan-nasai:
The Book of Horses, Races and Shooting
(Chapter: Janab (Avoidance))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3592.
حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نے (اپنے اونٹ پر) رسول اللہ ﷺ (کی اونٹنی) سے دوڑ کا مقابلہ کیا۔ وہ آپ سے آگے بڑھ گیا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرامؓ گویا اس بنا پر غمگین وافسردہ سے ہوگئے۔ آپ سے یہ بات کہی گئی تو آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے یہ لازم کرلیا ہے کہ جو چیز بھی دنیا میں اپنے آپ کو اونچا کرے گی‘ آخر کار اللہ تعالیٰ اسے نیچا دکھائے گا۔“
تشریح:
(1) اس حدیث کا جنب سے کوئی تعلق نہیں‘ البتہ اصل سے تعلق ہے کہ اونٹ دوڑ کروائی جاسکتی ہے۔ اس حدیث کا تفصیل حدیث: ۳۶۱۸ میں گزرچکی ہے۔ (2) ”اونچا کرے گی“ یعنی اپنے آپ کو اونچا سمجھے گی۔ ظاہر ہے جانوروں میں بھی یہ احساس تو موجود ہے۔ تبھی وہ مقابلے میں آگے بڑھنے کی جان توڑ کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے آپ کو اونچا بھی کرتے ہیں‘ لہٰذا کوئی اعتراض نہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے نبی اکرم ﷺ سے (اونٹنی کی) دوڑ کا مقابلہ کیا تو وہ آگے نکل گیا، اس سے رسول ﷺ کے صحابہ ؓ کو ملال ہوا اور آپ سے ان کے اس چیز (رنج و ملال) کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی اپنے آپ کو دنیا میں بہت بڑا سمجھنے لگے اللہ کا حق اور اس کی ایک طرح کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے نیچا کر دے تاکہ اس کا غرور ٹوٹ جائے.“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) raced with a Bedouin and (the latter) won. It was as if the Companions of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) were upset by this, so he said: 'It is a right upon Allah that there is nothing that raises itself in this world except that He lowers it.