باب: عطیہ کرنے کے بارے میں حضرت نعمان بن بشیرؓ کی روایت کے ناقلین کے لفظی اختلاف کا بیان
)
Sunan-nasai:
The Book of Presents
(Chapter: Different Versions Of The Report Of Nu'man Bin Bashir Concerning Presents)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3684.
حضرت عبداللہ بن عتبہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنے بیٹے کو عطیہ دیا ہے۔ آپ گواہ ہو جائیے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ بھی تیری اولاد ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم نے اس کی طرح انہیں بھی عطیات دیے ہیں؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تو کیا میں ظلم پر گواہ بنوں؟“

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کرعرض کیا: میں نے اپنے بیٹے کو کچھ ہبہ کیا ہے تو آپ اس پر گواہ ہو جائیے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ بھی تمہارے پاس کوئی اور لڑکا ہے؟“،انہوں نے کہا: جی ہاں، (ہے) آپ نے فرمایا:”کیا تم نے انہیں بھی ایسا ہی دیا ہے جیسے تم نے اسے دیا ہے؟ “اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تو کیا میں ظلم پر گواہی دوں گا۔؟
حدیث حاشیہ:
۱؎ : تمہارا دوسرے بیٹوں کو محروم کر کے ایک کو دینا اور اس پر مجھ سے گواہ بننے کے لیے کہنا گویا یہ مطالبہ کرنا ہے کہ میں اس ظلم و زیادتی کی تائید کروں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Abdullah bin 'Utbah bin Mas'ud that a man came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: "I have given a gift to my son, so bear witness." He said: "Do you have any other children?" He said: "Yes." He said: "Have you given them something like that which you have given him?" He said: "No." He said: "Shall I bear witness to unfairness?