قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْهِبَةِ (بَابُ رُجُوعِ الْوَالِدِ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَهُ وَذِكْرُ اخْتِلَافِ النَّاقِلِينَ لِلْخَبَرِ فِي ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3692.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَهَبَ هِبَةً ثُمَّ يَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا مِنْ وَلَدِهِ قَالَ طَاوُسٌ كُنْتُ أَسْمَعُ وَأَنَا صَغِيرٌ عَائِدٌ فِي قَيْئِهِ فَلَمْ نَدْرِ أَنَّهُ ضَرَبَ لَهُ مَثَلًا قَالَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ ثُمَّ يَقِيءُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ

سنن نسائی:

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: باپ کا اپنے بیٹے کو عطیہ دے کر واپس لینے کا بیان اور اس مسئلے میں ناقلین حدیث کے اختلاف کا ذکر

)
  باب تمہید

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3692.   حضرت طاوس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی کے لیے جائز نہیں کہ کوئی چیز ہبہ کرے‘ پھر اسے واپس لے۔ مگر باپ اپنی اولاد سے واپس لے سکتا ہے۔“ حضرت طاوس نے کہا: جب میں بچہ تھا تو میں سنا کرتا تھا کہ ”قے چاٹنے والا“ لیکن اس وقت مجھے یہ علم نہیں تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ ایسے شخص کی مثال بیان کی ہے اور فرمایا: ”جوشخص ایسے کرے‘ اس کی مثال کتے کی طرح ہے جو کھاتا ہے‘ پھر قے کرتا ہے‘ پھر اپنی قے چاٹتا ہے۔“