قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْهِبَةِ (بَابُ ذِكْرِ الِاخْتِلَافِ عَلَى طَاوُسٍ فِي الرَّاجِعِ فِي هِبَتِهِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3704 .   أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَهَبُ هِبَةً ثُمَّ يَعُودُ فِيهَا إِلَّا الْوَالِدَ قَالَ طَاوُسٌ كُنْتُ أَسْمَعُ الصِّبْيَانَ يَقُولُونَ يَا عَائِدًا فِي قَيْئِهِ وَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ ذَلِكَ مَثَلًا حَتَّى بَلَغَنَا أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ مَثَلُ الَّذِي يَهَبُ الْهِبَةَ ثُمَّ يَعُودُ فِيهَا وَذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ قَيْئَهُ

سنن نسائی:

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: ہبہ اور تحفے میں رجوع کرنے کے بارے میں طاوس پر اختلاف کا ذکر

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3704.   حضرت طاوس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ تحفہ دے کر رجوع کرے‘ البتہ والد کرسکتا ہے۔“ حضرت طاوس نے کہا: میں بچوں کو یوں کہتے سنا تھا‘ وہ کہہ رہے ہوتے: اوئے اپنی قے چاٹنے والے! لیکن مجھے یہ علم نہیں تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے بطور مثال بیان فرمایا ہے حتیٰ کہ مجھے یہ حدیث پہنچی: ”جوشخص ہبہ کر کے واپس لے‘ اس کی مثال کتے جیسی ہے جو اپنی قے چاٹتا ہے۔“