موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الْحَلِفِ بِالْآبَاءِ)
حکم : صحیح
3766 . أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ مَرَّةً وَهُوَ يَقُولُ وَأَبِي وَأَبِي فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا
سنن نسائی:
کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل
باب: آباؤاجداد کی قسم کھانا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3766. حضرت سالم کے والد محترم (حضرت عبداللہ بن عمر ؓ ) سے راویت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے حضرت عمر ؓ کو ایک دفعہ کہتے سنا: میرے باپ کی قسم! میرے باپ کی قسم! آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں آباؤاجداد کے نام کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے۔“ (حضرت عمر ؓ نے فرمایا:) اللہ کی قسم! اس کے بعد میں نے کبھی بھی ایسی قسم نہیں کھائی۔ نہ اپنے طور پر‘ نہ کسی کی نقل کرتے ہوئے۔