قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الْحَلِفِ بِالْآبَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3768.   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ قَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا

سنن نسائی:

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: آباؤاجداد کی قسم کھانا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3768.   حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں آباؤاجداد کی قسمیں کھانے سے روکتا ہے۔“ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے اس کے بعد کبھی آباؤاجداد کی قسم نہیں کھائی۔ نہ اپنے طور پر‘ نہ کسی سے نقل کرتے ہوئے۔