موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابٌ الْحَلِفُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى)
حکم : ضعیف
3776 . أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا نَذْكُرُ بَعْضَ الْأَمْرِ وَأَنَا حَدِيثُ عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ فَحَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى فَقَالَ لِي أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِئْسَ مَا قُلْتَ ائْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبِرْهُ فَإِنَّا لَا نَرَاكَ إِلَّا قَدْ كَفَرْتَ فَأَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ لِي قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَاتْفُلْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَلَا تَعُدْ لَهُ
سنن نسائی:
کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل
باب: لات وعزیٰ کی قسم کھانا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3776. حضرت سعد ؓ سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: ہم ایک دفعہ کسی معاملے میں بحث کرتے تھے۔ میرا دور جاہلیت ابھی تازہ تھا۔ میں لات وعزیٰ کی قسم کھا بیٹھا تو مجھے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کہنے لگے: تو نے بری بات کہی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور آپ کو یہ بات بتاؤ۔ ہم تو سمجھتے ہیں کہ تو نے کلمہ کفر کہا ہے۔ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو پوری بات بتائی۔ آپ نے مجھے فرمایا: ”تین دفعہ کہہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ یکتا ہے۔ کوئی اس کا ساجھی نہیں ۔ اور تین دفعہ شیطان سے (بچنے کے لیے) اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ اور تین دفعہ اپنے بائیں طرف تھوک دے اور دوبارہ ایسی بات نہ کہنا۔“