قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابٌ الْحَلِفُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

3777 .   أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي مُصْعَبُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى فَقَالَ لِي أَصْحَابِي بِئْسَ مَا قُلْتَ قُلْتَ هُجْرًا فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَانْفُثْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثًا وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ ثُمَّ لَا تَعُدْ

سنن نسائی:

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: لات وعزیٰ کی قسم کھانا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3777.   حضرت سعد ؓ سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: میں لات وعزیٰ کی قسم کھا بیٹھا تو مجھے میرے ساتھی کہنے لگے: تو نے بہت برا کلمہ کہا اور بہت قبیح بات کی ہے۔ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ بات آپ سے ذکر کی۔ آپ نے فرمایا: ’’تین دفعہ کہہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کے لیے بادشاہی ہے۔ اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔ اور تین دفعہ اپنے بائیں جانب تھوک دے اور شیطان سے بچاؤ کے لیے اللہ کی پناہ طلب کر اور پھر دوبارہ ایسی بات نہ کرنا۔‘‘