موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ الِانْتِفَاعُ بِفَضْلِ الْحَائِضِ)
حکم : صحیح
380 . أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَشْرَبُ مِنْ الْقَدَحِ وَأَنَا حَائِضٌ فَأُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِيَّ فَيَشْرَبُ مِنْهُ وَأَتَعَرَّقُ مِنْ الْعَرْقِ وَأَنَا حَائِضٌ فَأُنَاوِلَهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِيَّ
سنن نسائی:
کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل
باب: حائضہ عورت کےبچے پانی سے فائدہ اٹھانا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
380. حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں پیالے سے پانی پیتی، پھر میں پیالہ نبی ﷺ کو پکڑا دیتی تو آپ اپنا منہ میرے منہ کی جگہ پر رکھ کر پانی پیتے۔ اسی طرح میں کوئی ہڈی نوچتی جب کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی، پھر میں وہ نبی ﷺ کو پکڑا دیتی، تو آپ اپنا منہ مبارک میرے منہ والی جگہ پر رکھتے۔