سنن نسائی:
کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل
(باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم:
3872. حضرت رافع بن خدیج ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمیں ایسے کام سے منع فرمایا جو ہمارے لیے مفید تھا۔ لیکن رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہی ہمارے لیے سب سے بڑھ کر بہتر ہے۔ آپ نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس (فالتو) زمین ہو‘ وہ اسے خود کاشت کرے یا پڑی رہنے دے یا کسی بھائی کو بطور وقتی عطیہ کے دے دے۔“ یہ حدیث (۳۹۰۴) دلالت کرتی ہے کہ طاوس نے یہ حدیث حضرت رافع سے نہیں سنی۔