باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3893.
حضرت اسید بن ظہیر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت رافع بن خدیج ؓ آئے اور کہا: رسول اللہ ﷺ نے تمہیں تہائی یا چوتھائی پر زمین کہا: رسول اللہ ﷺ نے بطور بٹائی دینے سے روک دیا ہے۔ اسی طرح آپ نے مزابنہ سے بھی روک دیا ہے۔ اور مزابنہ یہ ہے کہ درخت کے اوپر لگے ہوئے پھول کو حشک کھجوروں کی معین مقدار کے عوض خریدا یا بیچا جائے۔
تشریح:
مزابنہ سے منع فرمانے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کسی ایک فریق کو نقصان کا احتمال ہے۔ نہ معلوم درخت پر موجود پھل خشک معین پھل کے برابر نہ ہویا نہ۔ اس احتمال کی بنا پر اس سے منع فرما دیا گیا تاکہ کسی پر ظلم نہ ہو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
اسید بن ظہیر ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رافع بن خدیج ؓ آئے تو کہا: رسول اللہ ﷺ نے تمہیں تہائی یا چوتھائی پیداوار پر (کھیتوں کو) بٹائی پر دینے سے اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے، مزابنہ درختوں میں لگے کھجوروں کو اتنے اور اتنے میں (یعنی معین) وسق کھجور کے بدلے بیچنے کو کہتے ہیں۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Usaid bin Zuhair said: "Rafi' bin Khadij came to us and said: 'The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) has forbidden for you Al-Haql. Al-Haql is the third and the fourth. And Al-Muzabanah. Al-Muzabanah is to buy what is at the top of the date-palm trees in return for a certain number of Wasqs of dried dates.