Sunan-nasai:
Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man)
(Chapter: The Prohibition Of Cleaning 0neself With Bones)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
39.
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے منع فرمایا کہ کوئی شخص ہڈی یا لید سے صفائی کرے۔
تشریح:
(1) نجاست سے صفائی، بالعموم پانی یا مٹی کے ساتھ ہی ہوتی ہے کیونکہ یہ دونوں شرعاً و عرفاً مطہر ہیں۔ صفائی کے علاوہ بدبو بھی ختم کرتے ہیں۔ باقی چیزیں مکمل صفائی کرتی ہیں نہ بدبو ہی ختم کرتی ہیں۔
(2) ہڈی میں جذب کرنے کی صلاحیت نہیں، بلکہ وہ سخت ہوتی ہے، لہٰذا وہ صحیح صفائی نہ کرسکے گی اور گوبر یا لید تو خود بھی نجس یا نجاست کی طرح ہیں۔ ان سے کیا صفائی ہوگی؟ علاوہ ازیں ہڈی اور لید جنوں اور ان کے جانوروں کی خوراک بھی ہیں، لہٰذا انھیں گندگی سے آلودہ کرنا منع ہے، احادیث میں اس کی صراحت ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط مسلم. وقد أخرجه هو، وأبو عوانة في
"صحيحيهما") .
إسناده: ثنا أحمد بن محمد بن حنبل: ثنا روح بن عبادة: ثنا زكريا بن
إسحاق: ثنا أبو الزبير أنه سمع جابر بن عبد الله.
وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم، وهو في "المسند" (3/343، 384)
بهذا السند، ورواه البيهقي عن المؤلف به.
وأخرجه مسلم، وأبو عوانة من طرق عن روح... به.
وتابعه ابن لهيعة عن أبي الزبير: أخرجه أحمد (3/336) .
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے منع فرمایا کہ کوئی شخص ہڈی یا لید سے صفائی کرے۔
حدیث حاشیہ:
(1) نجاست سے صفائی، بالعموم پانی یا مٹی کے ساتھ ہی ہوتی ہے کیونکہ یہ دونوں شرعاً و عرفاً مطہر ہیں۔ صفائی کے علاوہ بدبو بھی ختم کرتے ہیں۔ باقی چیزیں مکمل صفائی کرتی ہیں نہ بدبو ہی ختم کرتی ہیں۔
(2) ہڈی میں جذب کرنے کی صلاحیت نہیں، بلکہ وہ سخت ہوتی ہے، لہٰذا وہ صحیح صفائی نہ کرسکے گی اور گوبر یا لید تو خود بھی نجس یا نجاست کی طرح ہیں۔ ان سے کیا صفائی ہوگی؟ علاوہ ازیں ہڈی اور لید جنوں اور ان کے جانوروں کی خوراک بھی ہیں، لہٰذا انھیں گندگی سے آلودہ کرنا منع ہے، احادیث میں اس کی صراحت ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ تم میں سے کوئی ہڈی یا گوبر سے استنجاء کرے۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : بعض روایتوں میں اس ممانعت کی علت یہ بتائی گئی ہے کہ یہ تمہارے بھائی جنوں کی خوراک ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from ‘Abdullah bin Mas'ud, that the Messenger of Allah (ﷺ) forbade cleaning oneself with bones or dung. (Sahih)