قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی ﷺ

سنن النسائي: كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ (بَابُ حُبِّ الرَّجُلِ بَعْضَ نِسَائِهِ أَكْثَرَ مِنْ بَعْضٍ)

حکم : ضعيف الإسناد

ترجمۃ الباب:

3952.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ هُدَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَوْحَى اللَّهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ فَقُمْتُ فَأَجَفْتُ الْبَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَلَمَّا رُفِّهَ عَنْهُ قَالَ لِي يَا عَائِشَةُ إِنَّ جِبْرِيلَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ

سنن نسائی:

کتاب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان 

  (

باب: آدمی کا اپنی کسی ایک بیوی کو دوسری سے زیادہ چاہنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3952.   حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺکی طرف وحی نازل فرمائی۔ میں بھی آپ کے ساتھ تھی۔ میں اٹھ گئی اور درمیان والا دروازہ بند کردیا۔ جب آپ سے وحی کی شدت دور ہوئی تو آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! جبریل تجھے سلام کہہ رہے ہیں۔“