موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ (بَابُ الْغَيْرَةِ)
حکم : صحیح
3956 . أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا يَعْنِي أَتَتْ بِطَعَامٍ فِي صَحْفَةٍ لَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ فَجَاءَتْ عَائِشَةُ مُتَّزِرَةً بِكِسَاءٍ وَمَعَهَا فِهْرٌ فَفَلَقَتْ بِهِ الصَّحْفَةَ فَجَمَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ فِلْقَتَيْ الصَّحْفَةِ وَيَقُولُ كُلُوا غَارَتْ أُمُّكُمْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَحْفَةَ عَائِشَةَ فَبَعَثَ بِهَا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَأَعْطَى صَحْفَةَ أُمِّ سَلَمَةَ عَائِشَةَ
سنن نسائی:
کتاب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان
باب: رشک اور جلن کا بیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3956. حضرت ام سلمہؓ سے راویت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ اور آپ کے صحابہ کے لیے اپنے پیالے میں کوئی کھانا لے کر (حضرت عائشہؓ کے گھر) آئیں۔ حضرت عائشہ ایک چادر اوڑھے ہوئے آئیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا پتھر تھا۔ انہوں نے اس پتھر سے پیالہ توڑ دیا۔ نبیﷺ نے پیالے کے دونوں ٹکڑوں کو جوڑا اور آپ فرما رہے تھے: ”کھانا کھاؤ۔ تمہاری ماں کو غصہ آگیا۔“ آپ نے دودفعہ فرمایا۔ پھر آپ نے حضرت عائشہؓ کا پیالہ لے کر حضرت ام سلمہؓ کے گھر بھیج دیا۔ اور حضرت ام سلمہؓ کا (ٹوٹا ہوا) پیالہ حضرت عائشہؓ کو دے دیا۔