تشریح:
(1) یہ دو حدیثیں (۱۶۔۳۴۱۵) فصاحت وبلاغت کا شہ پارہ ہیں جو حضرت عائشہؓ کی امتیازی خصوصیت ہے۔ حضرت عائشہ کی روایات جس قدر طویل ہوں گی‘ ان میں فصاحت وبلاغت اسی حساب سے عروج کو پہنچتی جائے گی۔ ایک ادیب شخص حضرت عائشہؓ کی روایات کو عبارت سے بخوبی پہچان سکتا ہے۔رَضِیَ اللّٰہُ عَنْها
(2) غیرت سے متعلق روایات تمام کی تمام حضرت عائشہؓ سے متعلق ہیں کیونکہ انہیں نبی اکرم ﷺ سے شدید محبت تھی‘ جیسے آپ کو ان سے تھی۔ ایسی صورت میں غیرت لازمی چیز ہے جو معمولی معمولی باتوں پر بھی ہوتی ہے۔ محبت والے بخوبی اس کو سمجھتے ہیں۔