Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: The Prohibition of Bloodshed)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3972.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے لوگوں سے لڑائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے حتیٰ کہ وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ … الخ پڑھ لیں۔ جس شخص نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ پڑھ لیا، اس نے مجھ سے اپنی جان و مال بچا لیے الا یہ کہ اس پر اسلام کا کوئی حق بنتا ہو اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ شعیب بن ابو حمزہ نے (مذکورہ بالا) دونوں ہی روایتوں (۳۹۷۶، ۳۹۷۷) کو (دو مختلف سندوں سے) جمع کیا ہے۔
تشریح:
(1) جمع سے مراد دونوں حدیثوں ہی کو روایت کرنا ہے۔ یہ مقصد نہیں کہ ایک ہی سند سے دونوں احادیث کو گڈ مڈ کر دیا ہے۔ (2) ” لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ پڑھ لیا“ یہ مختصر ہے، ورنہ صرف اتنا پڑھ لینا کافی نہیں بلکہ توحید کے ساتھ ساتھ رسالت کا اقرار بھی ضروری ہے۔ اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ نماز قائم کریں، مسلمانوں کا قبلہ اختیار کریں، ان کا ذبیحہ کھائیں، زکوٰۃ ادا کریں اور ہر اس چیز پر ایمان لائیں جو رسول اللہ ﷺ لے کر آئے ہیں جیسا کہ دیگر احادیث میں صراحتاً ذکر ہے۔ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ پڑھنا اسلام قبول کرنے سے کنایہ ہے۔ (مزید دیکھئے، حدیث: ۳۰۹۲)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ ” لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ“ نہ کہیں، چنانچہ جس نے ” لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ“ کہہ لیا اس نے مجھ سے اپنا مال اور اپنی جان محفوظ کر لیا مگر (جان و مال کے) حق کے بدلے، اور اس کا حساب اللہ پر ہے۔ شعیب بن ابی حمزہ نے اپنی روایت میں دونوں حدیثوں کو جمع کر دیا ہے (یعنی: واقعہ ردت اور مرفوع حدیث)۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah narrated that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "I have been commanded to fight the people until they say La ilaha illallah (there is none worthy of worship but Allah). Whoever says La ilaha illallah, his wealth and his life are safe from me except for a right that is due, and his reckoning will be with Allah.