Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: The Gravity of the Sin of Shedding Blood)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4007.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ یہ آیت: ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ﴾ ”جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر (ناحق) قتل کر دے، اس کی سزا جہنم ہے… الخ“ سورۂ فرقان والی (آئندہ) آیت سے آٹھ ماہ بعد نازل ہوئی ہے: ﴿وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلا بِالْحَقِّ﴾ ”جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرتے جسے اللہ نے حرام کیا ہے۔ مگر حق کے ساتھ … الخ“ امام ابو عبدالرحمن (نسائی) ؓ فرماتے ہیں کہ (اگلی روایت میں) ابو الزناد نے اپنے اور خارجہ کے درمیان (انقطاع ختم کرنے کے لیے) مجالد بن عوف داخل کر دیا ہے۔
تشریح:
لگتا ہے اس میں انقطاع نہیں ہے کیونکہ ممکن ہے کہ ابو الزناد نے مجاہد سے سنا ہو اور پھر خارجہ سے بھی سن لیا ہو۔ محدثین کے ہاں یہ عام ہوتا ہے، پھر طبرانی کی روایت سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ خارجہ نے اسے روایت بیان کی ہے۔ و اللہ أعلم۔(ذخیرة العقبی شرح سنن النسائي: ۳۱/۲۷۹)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس آیت: «وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ» کے بارے میں کہا: یہ آیت سورۃ الفرقان کی اس آیت: «وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلا بِالْحَقِّ» کے آٹھ مہینہ بعد نازل ہوئی ہے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: ابوالزناد نے اپنے اور خارجہ کے درمیان میں مجالد بن عوف کو داخل کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Zaid with regard Allah's saying: "And whoever kills a believer intentionally, his recompense is Hell" that he said: "This Verse was revealed eight months after the Verse that is in Tabark Al-Furqan: "And those who invoke not any other ilah (god) along with Allah, or kill such person as Allah has forbidden, except by right.