Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: Mentioning the Major Sins)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4011.
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بڑے گناہ: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا، ناحق قتل کرنا جھوٹی قسم کھانا ہیں۔“
تشریح:
”جھوٹی قسم کھانا“ عربی میں اس کے لیے لفظ ”الیمین الغموس“ استعمال کیا گیا ہے، یعنی گناہ میں ڈبو دینے والی قسم یا آگ میں داخل کرنے والی قسم۔ جس قسم کھانے کا یہ انجام ہو ظاہر ہے کہ وہ قسم جھوٹی ہی ہو سکتی ہے اور یہ وہ قسم ہوتی ہے جس سے کسی کا مال ناحق حاصل کیا جائے، یا کسی کو ناحق نقصان پہنچایا جائے یا اس کے ذریعے سے کسی کو ناجائز فائدہ پہنچایا جائے وغیرہ۔ و اللہ أعلم۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
4022
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
4022
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
4016
تمہید کتاب
تمہید باب
گناہوں کا چھوٹا بڑا ہونا فطری امر ہے۔ اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ ان کی تعداد متعین نہیں۔ ہر وہ گناہ کبیرہ ہے جس پر کتاب و سنت میں جہنم کی وعید سنائی گئی ہو یا اس پر حد مقرر کر دی گئی ہو یا اس کے مرتکب کو ملعون قرار دیا گیا ہو یا اسے دین سے نکلنے کے مترادف قرار دیا گیا ہو یا اسے صراحتاً کبیرہ کہہ دیا گیا ہو یا وہ کسی کبیرہ گناہ کے برابر ہو یا اس سے بڑا ہو اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ بار بار کرنے سے صغیر گناہ کبیر ہو جاتا ہے۔ و اللہ اعلم۔
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بڑے گناہ: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا، ناحق قتل کرنا جھوٹی قسم کھانا ہیں۔“
حدیث حاشیہ:
”جھوٹی قسم کھانا“ عربی میں اس کے لیے لفظ ”الیمین الغموس“ استعمال کیا گیا ہے، یعنی گناہ میں ڈبو دینے والی قسم یا آگ میں داخل کرنے والی قسم۔ جس قسم کھانے کا یہ انجام ہو ظاہر ہے کہ وہ قسم جھوٹی ہی ہو سکتی ہے اور یہ وہ قسم ہوتی ہے جس سے کسی کا مال ناحق حاصل کیا جائے، یا کسی کو ناحق نقصان پہنچایا جائے یا اس کے ذریعے سے کسی کو ناجائز فائدہ پہنچایا جائے وغیرہ۔ و اللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمرو ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”کبائر (بڑے گناہ) یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، (ناحق ) خون کرنا اور جھوٹی قسم کھانا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Abdullah bin 'Amr that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The major sins are: Associating others with Allah, disobeying parents, killing a soul (murder) and swearing a false oath knowingly.