باب: سب سے بڑے گناہ کا ذکر اور واصل عن ابی وائل بن عبداللہ کی حدیث میں یحییٰ اور عبدالرحمن کے سفیان پر اختلاف کا بیان
)
Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: The Gravest of Sins, and the Differences that Yahya and 'Abdur-Rahman Narrated from Sufya)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4015.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”شرک، کہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک بنائے اور یہ کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرے۔ اور یہ کہ تو اپنے بچے کو فقر کے ڈر سے مار دے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گا۔“ پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ﴾ ”(اللہ کے بندے وہ ہیں) جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے … الخ۔“ امام ابو عبدالرحمن (نسائی) ؓ فرماتے ہیں کہ یہ روایت (عاصم عن ابی وائل) غلط ہے جبکہ صحیح روایت اس سے پہلی (واصل عن ابی وائل) ہے۔ یزید کی یہ روایت (جس میں اس نے واصل کی بجائے عاصم کہا ہے) غلط ہے۔ اصل میں (عاصم نہیں بلکہ) واصل ہے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شرک یعنی یہ کہ تم کسی کو اللہ کے برابر ٹھہراؤ، اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو، اور فقر و فاقہ کے ڈر سے کہ بچہ تمہارے ساتھ کھائے گا تم اپنے بچے کو قتل کر دو“ پھر عبداللہ بن مسعود ؓ نے یہ آیت پڑھی «وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ»” اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے ہیں۔“ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: اس حدیث کی سند میں غلطی ہے، اس سے پہلے والی سند صحیح ہے، یزید کی اس سند میں غلطی ہے (کہ واصل کی بجائے عاصم ہے) صحیح «واصل» ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Abdullah said: "I asked the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), which sin is most grievous?" He said: "Shirk, setting up a rival to Allah, committing adultery with your neighbor's wife, and killing your child for fear of poverty, and that he may eat with you." Then 'Abdullah recited the Verse: "And those who invoke not any other Ilah (god) along with Allah.