قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ المُحَارَبَة (بَابٌ الْحُكْمُ فِي الْمُرْتَدِّ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4065 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ بِنَاسٍ مِنَ الزُّطِّ يَعْبُدُونَ وَثَنًا فَأَحْرَقَهُمْ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ»

سنن نسائی:

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان 

  (

باب: مرتد کا حکم

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4065.   حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس کچھ سوڈانی (یا ہندوستان) لوگ لائے گئے جنہوں نے (اسلام لانے کے بعد) ایک بت کی پوجا شروع کر دی تھی۔ آپ نے انہیں آگ میں جلا دیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے تو فرمایا تھا: ”جو مسلمان اپنا دین بدل لے اسے قتل کر دو۔“