قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ قِسْمِ الْفَيْءِ (بَابُ أَوَّلُ كِتَابُ قِسْمِ الْفَيْءِ)

حکم : حسن صحیح 

4137. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: لَمَّا قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمَ ذِي الْقُرْبَى بَيْنَ بَنِي هَاشِمٍ، وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَتَيْتُهُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ بَنُو هَاشِمٍ لَا نُنْكِرُ فَضْلَهُمْ لِمَكَانِكَ الَّذِي جَعَلَكَ اللَّهُ بِهِ مِنْهُمْ، أَرَأَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَعْطَيْتَهُمْ، وَمَنَعْتَنَا، فَإِنَّمَا نَحْنُ وَهُمْ مِنْكَ بِمَنْزِلَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُمْ لَمْ يُفَارِقُونِي فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، إِنَّمَا بَنُو هَاشِمٍ، وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَيْءٌ وَاحِدٌ»، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ

مترجم:

4137.

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے قرابت داری کا حصہ بنوہاشم اور بنو مطلب میں تقسیم فرما دیا تو میں اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! بنو ہاشم کی فضیلت کا تو ہم انکار نہیں کرتے کیونکہ وہ آپ کا خاندان ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان میں سے بنایا ہے لیکن بنو مطلب کو آپ نے دیا اور ہمیں نہیں دیا، حالانکہ درحقیقت آپ سے ہمارا اور ان کا تعلق ایک جیسا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ دور جاہلیت میں بھی مجھ سے جدا نہیں رہے اور اسلام میں بھی ہمارے ساتھ رہے، لہٰذا بنوہاشم اور بنو مطلب ایک چیز ہیں۔“ (یہ فرماتے ہوئے) آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پھنسایا۔