موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ الِاغْتِسَالِ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ)
حکم : صحیح
415 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَهُوَ يَغْتَسِلُ قَدْ سَتَرَتْهُ بِثَوْبٍ دُونَهُ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ قَالَتْ فَصَلَّى الضُّحَى فَمَا أَدْرِي كَمْ صَلَّى حِينَ قَضَى غُسْلَهُ
سنن نسائی:
کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل
باب: ایسے پیالے (برتن)سے غسل کرنا جس میں گوندھے ہوئے آٹے کے نشان ہوں
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
415. حضرت ام ہانی ؓ سے روایت ہے کہ وہ فتح مکہ کے دن نبی ﷺ کے پاس گئیں جب کہ آپ غسل فرما رہے تھے اور اس (فاطمہ بنت رسول) نے ایک کپڑے سے آپ کے آگے پردہ کر رکھا تھا اور پانی والے پیالے (برتن) میں گندھے ہوئے آٹے کے نشان تھے، پھر جب آپ غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے صلاۃ ضحیٰ (نمازِچاشت) پڑھی۔ میں نہیں جانتی کہ آپ نے کتنی رکعات پڑھیں۔