قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبَيْعَةِ (بَابٌ الْبَيْعَةُ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4174 .   أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، وَالشَّعْبِيِّ قَالَا: قَالَ جَرِيرٌ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ: أُبَايِعُكَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا أَحْبَبْتُ وَفِيمَا كَرِهْتُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوَ تَسْتَطِيعُ ذَلِكَ يَا جَرِيرُ، أَوَ تُطِيقُ ذَلِكَ؟» قَالَ: قُلْ: فِيمَا اسْتَطَعْتُ «فَبَايَعَنِي» وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ

سنن نسائی:

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب : ہر پسندید و نا پسند حکم کی اطاعت کی بیعت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4174.   حضرت جریر رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے عرض کی کہ میں آپ سے بیعت کرتا ہوں کہ ہر پسند و ناپسند میں آپ کی بات سنوں گا اور اطاعت کروں گا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جریر! تو اس کی طاقت بھی رکھتا ہے؟“ اور فرمایا: ”تو کہہ اپنی طاقت کے مطابق۔“ پھر آپ نے مجھ سے بیعت لی اور فرمایا کہ ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنا۔