موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21675) |
|
اقوام سابقہ (2925) |
|
سیرت (18010) |
|
قرآن (6272) |
|
اخلاق و آداب (9764) |
|
عبادات (51492) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4155) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3633) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) |
|
معاملات (9225) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3431) |
|
جرائم و عقوبات (5046) |
|
جہاد (5356) |
|
علم (9423) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ (بَابٌ تَفْسِيرُ الْفَرَعِ)
حکم : صحیح
4231 . أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ، قَالَ: نَادَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّا كُنَّا نَعْتِرُ عَتِيرَةً - يَعْنِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ - فِي رَجَبٍ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «اذْبَحُوهَا فِي أَيِّ شَهْرٍ كَانَ، وَبَرُّوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَأَطْعِمُوا». قَالَ: إِنَّا كُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، قَالَ: «فِي كُلِّ سَائِمَةٍ فَرَعٌ، حَتَّى إِذَا اسْتَحْمَلَ ذَبَحْتَهُ وَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِهِ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ»
سنن نسائی:
کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل
باب: فرع کی تفسیر
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4231. حضرت نبیشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بآواز بلند نبی اکرم ﷺ کو پکار کر کہا: ہم دور جاہلیت میں ماہ رجب کے دوران میں عتیرہ ذبح کیا کرتے تھے۔ اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”ذبح کرو جس مہینے میں بھی ہو۔ اﷲ تعالیٰ کے لیے نیکی کرو اور لوگوں کو کھلاؤ۔“ اس نے کہا: ہم جاہلیت میں فرع بھی ذبح کیا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”ہر چرنے والے جانوروں میں سے جانور ذبح کرنا چاہیے لیکن اس وقت جب وہ جوان ہوجائے، پھر تو اسے ذبح کرے اور اس کا گوشت صدقہ کردے۔ یقینا بہتر ہے۔“