قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ (بَابٌ تَفْسِيرُ الْفَرَعِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4233.   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ لَقِيطِ بْنِ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا نَذْبَحُ ذَبَائِحَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فِي رَجَبٍ، فَنَأْكُلُ وَنُطْعِمُ مَنْ جَاءَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا بَأْسَ بِهِ» قَالَ وَكِيعُ بْنُ عُدُسٍ: «فَلَا أَدَعُهُ»

سنن نسائی:

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: فرع کی تفسیر

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4233.   حضرت ابو رزین بن عامر عقیلی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ میں نے عرض کی: اے اﷲ کے رسول! ہم دور جاہلیت میں ماہ رجب کے دوران میں کچھ جانور ذبح کیا کرتے تھے۔ ہم خود بھی کھاتے تھے، اپنے پاس آنے والوں (اور ملنے ملانے والوں) کو بھی کھلاتے تھے۔ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں۔“ (راوی حدیث) وکیع بن عدس نے کہا: میں تو یہ نیکی نہیں چھوڑوں گا۔