قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ (بَابُ جُلُودِ الْمَيْتَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4234.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى شَاةٍ مَيِّتَةٍ مُلْقَاةٍ، فَقَالَ: «لِمَنْ هَذِهِ؟» فَقَالُوا: لِمَيْمُونَةَ. فَقَالَ: «مَا عَلَيْهَا لَوِ انْتَفَعَتْ بِإِهَابِهَا» قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ: «إِنَّمَا حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَكْلَهَا»

سنن نسائی:

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: مردار کا چمڑا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4234.   حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے جسے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”یہ کس کی ہے؟“ لوگوں نے کہا: (ام المومنین) حضرت میمونہ ؓ کی۔ آپ نے فرمایا: ”اگر وہ اس کے چمڑے سے فائدہ اٹھا لیتی تو کیا حرج ہوتا؟“ لوگوں نے کہا: یہ تو مردہ ہے۔ آپ نے فرمایا: ”ﷲ تعالیٰ نے صرف اس کا (گوشت وغیرہ) کھانا حرام کیا ہے۔“