Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: The Command To Mention The Name Of Allah When Hunting)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4263.
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا: جب تو اپنا کتا (شکار کے پیچھے) چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر چھوڑ، پھر اگر تو شکار کو اس حال میں پا لے کہ کتے نے اسے قتل نہیں کیا تو اللہ کا نام لے کر اسے ذبح کر لے۔ اور اگر شکار کو اس حال میں پائے کہ کتا اسے قتل کر چکا ہے لیکن اس نے کچھ نہیں کھایا تو وہ شکار تو کھا سکتا ہے کیونکہ اس نے اسے تیرے لیے پکڑا ہے اور اگر تو دیکھے کہ کتے نے اس میں سے کچھ کھا لیا ہے تو تو اس میں سے کچھ بھی نہ کھا کیونکہ کتے نے تو اسے اپنے لیے پکڑا ہے۔ اور اگر تیرے کتے کے ساتھ اور کتے بھی مل جائیں، پھر وہ مل کر کسی جانور کو قتل کر دیں، پھر خواہ وہ اسے نہ بھی کھائیں تو بھی تو اس سے کچھ نہ کھا کیونکہ تجھے علم نہیں کہ ان میں سے کس کتے نے اسے قتل کیا ہے۔“
تشریح:
(1) جب شکاری کتا شکار کے لیے چھوڑا جائے تو اس وقت بسم اللہ پڑھ کر چھوڑا جائے کیونکہ یہ رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے۔ یہی حکم تیرا اور دوسرے آلاتِ شکار کا ہے کہ ان کے ذریعے سے بھی بسم اللہ پڑھ کر ہی شکار کیا جائے۔ (2) حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ اس طریقے سے شکار کرنا جس کا حدیث شریف میں ذکر ہے، مباح اور جائز کام ہے۔ یہ اس لہو و لعب کی قسم سے نہیں جس سے منع کیا گیا ہے۔ اگر شکار کرنا ممنوع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ اس کی قطعاً اجازت نہ دیتے۔ (3) شوقیہ طور پر کتے پالنا جائز نہیں، تاہم بغرض شکار اس کی اجازت ہے۔ اسی طرح کتوں کی خرید و فروخت ویسے تو ممنوع ہے البتہ ایسے ”سدھائے ہوئے“ کتے کی خرید و فروخت کی بعض فقہاء اجازت دیتے ہیں۔ (4) سکھلایا ہوا کتا اگر بسم اللہ پڑھ کر شکار پر چھوڑا جائے اور وہ مالک کی خاطر ہی شکار کرے اور اس اثنا میں شکار ذبح کرنے سے پہلے مر جائے تو بھی اس کو کھانا درست ہے۔ ہاں، البتہ شکار اگر زندہ حالت میں مل جائے تو اسے بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرنا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ شکاری اور تربیت یافتہ کتے کے جھوٹے کا بھی وہی حکم ہے جو غیر تربیت یافتہ کتے کے جھوٹے کا حکم ہے کہ وہ حرام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت مطہرہ نے اس شکار کے کھانے کی اجازت نہیں دی جسے کتے نے کھایا ہو، خواہ تھوڑا سا حصہ ہی سہی۔ حکمت اس کی یہی معلوم ہوتی ہے کہ امت اور مخلوق کے حقیقی خیر خواہ انہیں کتے کے زہریلے جراثیم کے خطرناک نتائج سے محفوظ رکھنا چاہیے ہیں …ﷺ… مزید تفصیل کے لیے دیکھئے: (سنن نسائي (اردو) ج: ۱، ص: ۳۱۸-۳۲۲ طبع دار السلام) (5) اس حدیث سے ضمناً یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ اگر ایک جانور کو شکار کرنے کے لیے کتا چھوڑا جائے لیکن کتا اس کے علاوہ کوئی دورا جانور مالک کی خاطر شکار کر لے تو اس کو کھانا بھی جائز ہے کیونکہ کتے نے اسے اپنے مالک کے لیے شکار کیا ہے۔ (6) کتے کا شکار جائز ہے مگر اس کے لیے دو شرطیں ہیں: بسم اللہ پڑھ کر کتا چھوڑا جائے اور اس کے ساتھ کوئی ایسا کتا شریک نہ ہو جس کو چھوڑتے وقت بسم اللہ نہ پڑھی گئی ہو، کتا شکار کے لیے سدھایا گیا ہو، یعنی وہ شکار کو مالک کے لیے پکڑے نہ کہ اپنے لیے، اور اس کی نشانی یہ ہے کہ وہ شکار کو صرف پکڑے، کھائے نہ۔ اگر کھا لے تو وہ سدھایا ہوا شمار نہ ہو گا۔ بعض علماء نے یہ بھی ضروری قرار دیا ہے کہ وہ کتا شکار کو بھنبھوڑ کر نہ مار دے بلکہ دانت لگائے اور جانور خون نکلنے سے ختم ہو ورنہ بھنبھوڑنے سے مرنے والا جانور حلال نہ ہو گا۔ (7) جس شخص کا ذبیحہ حلال ہے، اسی کے چھوڑے ہوئے کتے کا شکار حلال ہے، مثلاً: مسلمان، یہودی، عیسائی۔ اور جس شخص کا ذبیحہ حلال نہیں، اس کے چھوڑے ہوئے کتے کا شکار بھی حلال نہیں، مثلاً: بت پرست، مجوسی، آتش پرست وغیرہ۔ و اللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے بارے میں پوچھا، تو آپ نے فرمایا: ”جب تم اپنے کتے کو شکار کے لیے بھیجو تو اس پر”بسم اللہ“ پڑھ لو، اب اگر تمہیں وہ شکار مل جائے اور مرا ہوا نہ ہو تو اسے ذبح کرو اور اس پر اللہ کا نام لو۱؎ اور اگر تم اسے مردہ حالت میں پاؤ اور اس (کتے) نے اس میں سے کچھ نہ کھایا ہو تو اس کو کھاؤ، اس لیے کہ اس نے تمہارے لیے ہی اس کا شکار کیا ہے۔ البتہ اگر تم دیکھو کہ اس نے اس میں سے کچھ کھا لیا ہے تو تم اس میں سے نہ کھاؤ۔ اس لیے کہ اب اس نے اسے اپنے لیے شکار کیا ہے۔ اور اگر تمہارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل گئے ہوں اور انہوں نے اس (شکار) کو قتل کر دیا ہو اور اسے کھایا نہ ہو تب بھی تم اس میں سے کچھ مت کھاؤ، اس لیے کہ تمہیں نہیں معلوم کہ ان میں سے اسے کس نے قتل کیا ہے.“
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی : اللہ کا نام لے کر ذبح کرو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Adiyy bin Hatim that: he asked the Messenger of Allah (ﷺ) about hunting. He said: "When you release your dog, mention the name of Allah over him, and if you catch up with him and he has not killed (the game), then slaughter it and mention the name of Allah over it. If you catch up with him and he has killed (the game) but has not eaten any of it, then eat, for he caught it for you. If you find that the has eaten some of it, then do not eat any of it for he caught it for himself. If there are other dogs with your dog and they have killed (the game) but have not eaten any of it, then do not eat any of it, because you do not know which of them killed it.