قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ (َبَابٌ صَيْدُ الْكَلْبِ الْمُعَلَّمِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4265 .   أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أُرْسِلُ الْكَلْبَ الْمُعَلَّمَ فَيَأْخُذُ، فَقَالَ: «إِذَا أَرْسَلْتَ الْكَلْبَ الْمُعَلَّمَ، وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ فَأَخَذَ فَكُلْ» قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلَ؟ قَالَ: «وَإِنْ قَتَلَ» قُلْتُ: أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ قَالَ: «إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ، فَلَا تَأْكُلْ»

سنن نسائی:

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل

 

  (

باب: سدھائے ہوئے کتے کا شکار

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4265.   حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ میں اپنا سدھایا ہوا کتا شکار پر چھوڑتا ہوں، وہ اسے پکڑ لے تو؟ آپ نے فرمایا: ”جب تو اپنا سدھایا ہوا کتا چھوڑے اور بسم اللہ بھی پڑھے، پھر وہ پکڑ لے تو تو کھا سکتا ہے۔“ میں نے کہا: اگرچہ وہ قتل کر دے؟ آپ نے فرمایا: ”اگرچہ قتل کر دے۔“ میں نے کہا: میں معراض تیر چلاتا ہوں تو پھر؟ آپ نے فرمایا: ”اگر وہ نوک کے بل لگے تو تو کھا سکتا ہے اور اگر وہ کسی اور جانب سے لگے تو پھر نہ کھا۔“