باب: اگر اپنے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا پائے جس کو چھوڑتے وقت بسم اللہ نہیں پڑھی گئی تو ؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: If He Finds Another Dog With His Dog Over Which He Did Not Mention The Name Of Allah)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4268.
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا: ”جب تو اپنے (سدھائے ہوئے) کتے کو چھوڑے، پھر اس کے ساتھ اور کتے مل جائیں جن پر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا گیا ہو تو اسے نہ کھا کیونکہ تو نہیں جانتا کہ ان میں سے کس کتے نے قتل کیا ہے۔“
تشریح:
معلوم ہوا اگر ان کو چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھی گئی ہو، خواہ کسی دوسرے نے پڑھی ہو تو شکار حلال ہے۔

حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا اگر ان کو چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھی گئی ہو، خواہ کسی دوسرے نے پڑھی ہو تو شکار حلال ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے متعلق سوال کیا۔ آپ نے فرمایا: ”جب تم (شکار پر) اپنا کتا چھوڑو پھر اس کے ساتھ کچھ ایسے کتے بھی شریک ہو جائیں جن پر تم نے بسم اللہ نہیں پڑھی ہے تو تم اسے مت کھاؤ۔ اس لیے کہ تمہیں نہیں معلوم کہ اسے کس کتے نے قتل کیا ہے.“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Adiyy bin Hatim that he asked the Messenger of Allah (ﷺ) about hunting and he said: "If you release your dog and other dogs over with you have not mentioned the name of Allah join him, then do not eat (what they catch), because you do not know which of them killed it (the game).