حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مستثنیٰ شدہ کتوں کے علاوہ کتوں کو مارنے کا حکم دیا۔
حدیث حاشیہ:
مستثنیٰ کتوں کا ذکر آئندہ حدیث میں آ رہا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا سوائے ان (کتوں) کے جو اس حکم سے مستثنیٰ (الگ) ہیں.۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : جیسے کھیتی، مویشی اور شکار کے کتے، لیکن بعد میں یہ حکم بھی منسوخ ہو گیا، اور صرف کالے کتوں کو مارنے کا حکم برقرار رہا، لیکن عام کتوں کو بھی بغیر ضرورت پالنے کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا (دیکھئیے اگلی حدیث)۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn 'Umar that: the Messenger of Allah (ﷺ) commanded that dogs be killed, except those which were exempted.