باب: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں ( ناجائز ) کتا ہو
)
Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: The Abstinence Of The Angels From Entering A House In Which There Is A Dog)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4281.
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روادیت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا یا جنبی ہو۔“
تشریح:
بلا ضرورت جنبی رہنا بھی قبیح بات ہے۔ جب جنابت طاری ہو جائے تو فوراََ نہانا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ تاخیر ہو تو آئندہ فرض نماز تک لازمی نہا لینا چاہیے۔ اس سے زائد تا خیر کرنا گناہ کا موجب ہے۔ اصل یہی ہے کہ فوراََ نہائے شرعی اور طبی اعتبار سے یہی بہتر ہے۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روادیت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا یا جنبی ہو۔“
حدیث حاشیہ:
بلا ضرورت جنبی رہنا بھی قبیح بات ہے۔ جب جنابت طاری ہو جائے تو فوراََ نہانا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ تاخیر ہو تو آئندہ فرض نماز تک لازمی نہا لینا چاہیے۔ اس سے زائد تا خیر کرنا گناہ کا موجب ہے۔ اصل یہی ہے کہ فوراََ نہائے شرعی اور طبی اعتبار سے یہی بہتر ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
علی بن ابی طالب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”ملائکہ (فرشتے)۱؎ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر (مجسمہ) ہو یا کتا ہو یا جنبی (ناپاک شخص) ہو.“۲؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ” فرشتوں“ سے مراد رحمت کے فرشتے ہیں نہ کہ حفاظت کرنے والے فرشتے، کیونکہ حفاظت کرنے والے فرشتوں کا کسی انسان یا انسان کے رہنے والی جگہ سے دور رہنا ممکن نہیں۔ ۲؎ : حدیث میں صحت و ثبوت ہونے کے اعتبار سے ”جنبی“ کا لفظ ”منکر“ یعنی ضعیف ہے اور ”کتا“ سے مراد شکار، کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کے مقصد سے پالے جانے والے کتوں کے علاوہ کتے مراد ہیں، اور ”تصویر“ سے وہ تصویریں مراد ہیں جس کا سایہ ہوتا ہے، یعنی ہاتھ سے بنائے ہوئے مجسمے، یا دیواروں پر لٹکائی جانے والی کاغذ پر بنی ہوئی تصویریں ہیں، کرنسی نوٹوں، کتابوں اور رسائل و جرائد میں بنی ہوئی تصویروں سے بچنا اس زمانہ میں بڑا مشکل بلکہ محال ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Ali bin Abi Talib that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The angels do not enter a house in which there is a picture, a dog or a person who is Junub.