Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: The Concession for Keeping Dogs for Herding Livestock)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4285.
حضرت سائب بن یزید بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس سفیان بن ابوز ہیر شنائی رضی اللہ تعالٰی عنہ آئے اور فرمانے لگے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایسا کتا رکھا جو نہ کھیتی کی حفاظت کرتا ہو اور نہ جانوروں کی (اور نہ وہ شکاری ہو) تو اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط ثواب کم کیا جائے گا۔“ میں نے کہا: اے سفیان! کیا آپ نے یہ فرمان رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں‘ اس مسجد کے رب کی قسم!

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سائب بن یزید ؓ کہتے ہیں کہ سفیان بن ابی زہیر شنائی ؓ ہمارے پاس آئے اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جس نے ایسا کتا پالا جو نہ کھیت کی حفاظت کرے اور نہ جانوروں کی تو اس کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہو گا“، میں نے عرض کیا: سفیان! کیا آپ نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، اس مسجد کے رب کی قسم۔!۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ایک قیراط اور دو قیراط کا اختلاف شاید زمان و مکان کے اعتبار سے ہے، چنانچہ ابتداء میں کتوں کے قتل کا حکم ہوا پھر یہ حکم منسوخ ہو گیا اور ثواب میں سے دو قیراط کی کمی کی خبر دی گئی پھر اس میں تخفیف ہوئی اور ایک قیراط کی خبر دی گئی (واللہ أعلم)۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
As-Saib bin Yazid narrated that Surfyan bin Abi Zuhair Ash-Shanai I came to visit them and said: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever keeps a dog which he does not need for farming or livestock, one Qirt will be deducted from his (good) deeds each day.' It was said to him: 'did you hear this from the Messenger of Allah (ﷺ) He said: 'Yes, by the Lord of this Masjid.