Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: The Concession For The Price Of A Hunting Dog)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4295.
حضرت جابرؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بلی اور کتے کی قیمت سے منع فرمایا ہے مگر شکاری کتے کی قیمت لی جا سکتی ہے ۔ ابو عبد الرحمن (امام نسائی ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ حتاج کی حماد بن سلمہ سے مروی (بیان کردہ) روایت صحیح نہیں۔
تشریح:
امام صاحب کی بات کی تائید دوسرے محدثین نے بھی کی ہے کیونکہ یہ روایت شکاری کتے کے استشنا کے بغیر صحیح سندوں کے ساتھ آتی ہے۔ صحیح مسلم میں یہ روایت موجود ہے مگر شکاری کتے کا استشنا مذکور نہیں۔ اس روایت کے الفاظ ہیں: بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے کتے کی قیمت، زانیہ کی اجرت اور کاہن کی شیرینی (نذرو نیاز) سے منع کیا ہے۔ (صحیح مسلم‘المساقاة‘باب تحریم ثمن الکلب.....حدیث:۱۵۶۷)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بلی۱؎ اور کتے کی قیمت لینے سے منع فرمایا، سوائے شکاری کتے کے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: حماد بن سلمہ سے حجاج (حجاج بن محمد) نے جو حدیث روایت کی ہے وہ صحیح نہیں ہے.۲؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : چونکہ بلی سے کوئی ایسا فائدہ جو مقصود ہو حاصل ہونے والا نہیں اسی لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قیمت لینے سے منع فرمایا ہے اور یہی اس کے حرام ہونے کی علت اور اس کا سبب ہے۔ ۲؎ : اس کے راوی ”ابوالزبیر“ مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، اور یہ لفظ مسلم کی روایت میں ہے بھی نہیں ہے، انہی اسباب و وجوہ سے بہت سے ائمہ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے ، تفصیل کے لیے دیکھئیے فتح الباري (۴/۴۲۷) اور التعلیقات السلفیة۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Jabir that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade the price of cats and dogs, except hunting. (Da if) Abu Abdur-Rahman said: The Hadith of Hajjaj from Hammad bin Salamah is not authentic: