Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: Mastigures)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4322.
حضرت ثابت بن ودیعہ ؓ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم ﷺ کے پاس ضب لے کر آیا۔ آپ نے فرمایا: ”ایک امت کو مسخ کر دیا گیا تھا، (یہ ان میں سے نہ ہو)۔ واللہ أعلم
تشریح:
(1) اس باب کے تحت آنے والی روایات سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ ضب حلال ہے۔ اسے بلا شک وشبہ کھایا جا سکتا ہے، البتہ آپ اس سے مالوف نہیں تھے، لہٰذا آپ کو طبعاً اچھا نہیں لگتا تھا، ورنہ آپ کے سامنے کھایا گیا، اگر حرام یا مکروہ ہوتا تو آپ کھانے نہ دیتے، البتہ آخری تین روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اس کے بارے میں شک تھا کہ کہیں یہ مسخ شدہ نسل نہ ہو۔ لیکن ایک صحیح روایت میں آپ نے فرمایا ہے کہ مسخ شدہ نسل تین دن سے زائد زندہ نہیں رہتی۔ معلوم ہوتا ہے، پہلے آپ کو شک تھا، پھر آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتا دیا گیا کہ یہ مسخ شدہ نسل نہیں کیونکہ مسخ شدہ نسل تین دن سے زائد زندہ نہیں رہتی، اس لیے ان روایات میں ذکر کردہ شک کا ضب کی حلت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ سنن ابوداود کی ایک روایت، جس کی سند کو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حسن قرار دیا ہے اور شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ اسے سلسلة الأحادیث الصحیحة (۲۳۹۰) میں لائے ہیں۔ اس روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ضب کھانے سے منع فرمایا۔ بلا شبہ حلت کی روایات اعلیٰ درجے کی صحیح اور صریح ہیں، اس لیے اس روایت کو اس دور پر محمول کیا جائے گا جب آپ کو اس کے بارے میں مسخ شدہ نسل ہونے کا شک تھا۔ اس بنا پر آپ ﷺ اس سے کنارہ کش رہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اسے کھانے کا حکم دیا نہ اس سے روکا۔ بعد ازاں جب آپ کو اس کی حلت سے آگاہ کر دیا گیا تو آپ نے صراحتاً اسے حلال قرار دیا، البتہ خود طبعاً اسے پسند نہیں فرماتے تھے، اس لیے نہیں کھایا۔ لہٰذا ممانعت اور اباحت وحلت کی روایات کے مابین تطبیق ہی بہتر ہے کہ ممانعت وکراہت کا تعلق رسول اللہ ﷺ کے اول دور سے ہے جبکہ اباحت واجازت کا تعلق بعد کے دور سے ہے۔ ہاں! جو طبعاً اسے ناپسند کرتا ہو اس کے حق میں یہ کراہت تنزیہ پر محمول ہوگی۔ واللہ أعلم۔ تفصیل کے لیے حوالہ مذکورہ دیکھیے۔ (2) عام مترجمین ”ضب“ کے معنی ”گوہ“ کرتے ہیں لیکن یہ قطعاً صحیح نہیں ”ضب“ سانڈا ہی ہے، گوہ یا سوسمار نہیں۔ اگرچہ ان کی شکل وصورت ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہے۔ ان میں ایک بنیادی فرق یہ بھی ہے کہ گوہ، مینڈک اور چھپکلیاں وغیرہ کھاتی ہے جبکہ سانڈا گھاس کھاتا ہے۔ مزید برآں یہ کہ گوہ جسامت میں سانڈے سے بڑی ہوتی ہے۔ حدیث میں سانڈے کا گوشت کھانے کا ذکر ہے لیکن گوہ کا کوئی ذکر نہیں۔
الحکم التفصیلی:
المواضيع
موضوعات
Topics
Sharing Link:
ترقیم کوڈ
اسم الترقيم
نام ترقیم
رقم الحديث(حدیث نمبر)
١
ترقيم موقع محدّث
ویب سائٹ محدّث ترقیم
4337
٢
ترقيم أبي غدّة (المكتبة الشاملة)
ترقیم ابو غدہ (مکتبہ شاملہ)
4322
٣
ترقيم العالمية (برنامج الكتب التسعة)
انٹرنیشنل ترقیم (کتب تسعہ پروگرام)
4248
٤
ترقيم أبي غدّة (برنامج الكتب التسعة)
ترقیم ابو غدہ (کتب تسعہ پروگرام)
4322
٦
ترقيم شرکة حرف (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
4332
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
حضرت ثابت بن ودیعہ ؓ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم ﷺ کے پاس ضب لے کر آیا۔ آپ نے فرمایا: ”ایک امت کو مسخ کر دیا گیا تھا، (یہ ان میں سے نہ ہو)۔ واللہ أعلم
حدیث حاشیہ:
(1) اس باب کے تحت آنے والی روایات سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ ضب حلال ہے۔ اسے بلا شک وشبہ کھایا جا سکتا ہے، البتہ آپ اس سے مالوف نہیں تھے، لہٰذا آپ کو طبعاً اچھا نہیں لگتا تھا، ورنہ آپ کے سامنے کھایا گیا، اگر حرام یا مکروہ ہوتا تو آپ کھانے نہ دیتے، البتہ آخری تین روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اس کے بارے میں شک تھا کہ کہیں یہ مسخ شدہ نسل نہ ہو۔ لیکن ایک صحیح روایت میں آپ نے فرمایا ہے کہ مسخ شدہ نسل تین دن سے زائد زندہ نہیں رہتی۔ معلوم ہوتا ہے، پہلے آپ کو شک تھا، پھر آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتا دیا گیا کہ یہ مسخ شدہ نسل نہیں کیونکہ مسخ شدہ نسل تین دن سے زائد زندہ نہیں رہتی، اس لیے ان روایات میں ذکر کردہ شک کا ضب کی حلت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ سنن ابوداود کی ایک روایت، جس کی سند کو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حسن قرار دیا ہے اور شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ اسے سلسلة الأحادیث الصحیحة (۲۳۹۰) میں لائے ہیں۔ اس روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ضب کھانے سے منع فرمایا۔ بلا شبہ حلت کی روایات اعلیٰ درجے کی صحیح اور صریح ہیں، اس لیے اس روایت کو اس دور پر محمول کیا جائے گا جب آپ کو اس کے بارے میں مسخ شدہ نسل ہونے کا شک تھا۔ اس بنا پر آپ ﷺ اس سے کنارہ کش رہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اسے کھانے کا حکم دیا نہ اس سے روکا۔ بعد ازاں جب آپ کو اس کی حلت سے آگاہ کر دیا گیا تو آپ نے صراحتاً اسے حلال قرار دیا، البتہ خود طبعاً اسے پسند نہیں فرماتے تھے، اس لیے نہیں کھایا۔ لہٰذا ممانعت اور اباحت وحلت کی روایات کے مابین تطبیق ہی بہتر ہے کہ ممانعت وکراہت کا تعلق رسول اللہ ﷺ کے اول دور سے ہے جبکہ اباحت واجازت کا تعلق بعد کے دور سے ہے۔ ہاں! جو طبعاً اسے ناپسند کرتا ہو اس کے حق میں یہ کراہت تنزیہ پر محمول ہوگی۔ واللہ أعلم۔ تفصیل کے لیے حوالہ مذکورہ دیکھیے۔ (2) عام مترجمین ”ضب“ کے معنی ”گوہ“ کرتے ہیں لیکن یہ قطعاً صحیح نہیں ”ضب“ سانڈا ہی ہے، گوہ یا سوسمار نہیں۔ اگرچہ ان کی شکل وصورت ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہے۔ ان میں ایک بنیادی فرق یہ بھی ہے کہ گوہ، مینڈک اور چھپکلیاں وغیرہ کھاتی ہے جبکہ سانڈا گھاس کھاتا ہے۔ مزید برآں یہ کہ گوہ جسامت میں سانڈے سے بڑی ہوتی ہے۔ حدیث میں سانڈے کا گوشت کھانے کا ذکر ہے لیکن گوہ کا کوئی ذکر نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ثابت بن یزید بن ودیعہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک ضب لایا، آپ نے فرمایا: ”ایک امت مسخ کر دی گئی تھی۔“ واللہ اعلم۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from al-Bara bin Azib, from Thabit bin Wad'iah, that: a man brought a mastigure to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he said? "A nation was transformed, and Allah knows best.