موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ (بَابُ تَحْرِيمِ أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ)
حکم : صحیح
4339 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ أَصَبْنَا يَوْمَ خَيْبَرَ حُمُرًا خَارِجًا مِنْ الْقَرْيَةِ فَطَبَخْنَاهَا فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَرَّمَ لُحُومَ الْحُمُرِ فَأَكْفِئُوا الْقُدُورَ بِمَا فِيهَا فَأَكْفَأْنَاهَا
سنن نسائی:
کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل
باب: گھریلو گدھوں کا گوشت کھانا حرام ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4339. حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ نے فرمایا: ہم نے خیبر کے دن بستی سے باہر کچھ گدھے پکڑ لیے اور ان کا سالن پکایا، پھر نبی اکرم ﷺ کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے گدھے کے گوشت کو حرام قرار دے دیا ہے، لہٰذا گدھے کے گوشت والی ہانڈیاں الٹ دو۔ ہم نے الٹا دیں۔