قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ (بَابُ إِبَاحَةِ أَكْلِ لُحُومِ الدَّجَاجِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4347 .   أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ الْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَقُدِّمَ طَعَامُهُ وَقُدِّمَ فِي طَعَامِهِ لَحْمُ دَجَاجٍ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ أَحْمَرُ كَأَنَّهُ مَوْلًى فَلَمْ يَدْنُ فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى ادْنُ فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْهُ

سنن نسائی:

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل

 

  (

باب: مرغ کا گوشت کھا نا بھی جائز ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4347.   حضرت زہدم جرمی سے روایت ہے کہ ہم حضرت ابو موسیٰ ؓ کے پاس بیٹھے تھے کہ ان کا کھانا پیش کیا گیا اور ان کے کھانے میں مرغ کا گوشت تھا۔ حاضرین میں بنو تیم اللہ کے قبیلے میں سے ایک سرخ رنگ کا شخص تھا۔ ایسے لگتا تھا جیسے وہ غلام ہو۔ وہ کھانے کے قریب نہ آیا۔ حضرت ابوموسیٰ ؓ نے فرمایا: (کھانے کے) قریب ہو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو مرغ کا گوشت کھاتے دیکھا ہے۔