قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ (بَابُ مَيْتَةِ الْبَحْرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4353 .   أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ فِي سَرِيَّةٍ فَنَفِدَ زَادُنَا فَمَرَرْنَا بِحُوتٍ قَدْ قَذَفَ بِهِ الْبَحْرُ فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ فَنَهَانَا أَبُو عُبَيْدَةَ ثُمَّ قَالَ نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلُوا فَأَكَلْنَا مِنْهُ أَيَّامًا فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْنَاهُ فَقَالَ إِنْ كَانَ بَقِيَ مَعَكُمْ شَيْءٌ فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا

سنن نسائی:

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل

 

  (

باب: سمندری مردہ جانوروں کا حکم

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4353.   حضرت جابر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حضرت ابوعبیدہ ؓ کے ماتحت ایک لشکر میں بھیجا۔ ہمارے زاد ختم ہوگئے۔ ہم ایک مچھلی کے پاس سے گزرے جسے سمندر نے (ساحل پر) پھینک دیا تھا۔ ہم نے اس میں سے کھانے کا ارادہ کیا تو حضرت ابوعبیدہ ؓ نے ہمیں روک دیا، پھرخود ہی کہنے لگے: ہم رسول اللہ ﷺ کے بھیجے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں آئے ہیں، اس لیے کھا لو۔ ہم کئی دن تک اس میں سے کھاتے رہے۔ جب ہم واپس رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو ہم نے آپ کو اس بات سے مطلع کیا۔ آپ نے فرمایا: ”اگر تمھارے پاس کچھ گوشت باقی ہے تو ہمارے پاس بھی بھیجو۔“