قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ (بَابُ مَيْتَةِ الْبَحْرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4354 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ وَنَحْنُ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ وَزَوَّدَنَا جِرَابًا مِنْ تَمْرٍ فَأَعْطَانَا قَبْضَةً قَبْضَةً فَلَمَّا أَنْ جُزْنَاهُ أَعْطَانَا تَمْرَةً تَمْرَةً حَتَّى إِنْ كُنَّا لَنَمُصُّهَا كَمَا يَمُصُّ الصَّبِيُّ وَنَشْرَبُ عَلَيْهَا الْمَاءَ فَلَمَّا فَقَدْنَاهَا وَجَدْنَا فَقْدَهَا حَتَّى إِنْ كُنَّا لَنَخْبِطُ الْخَبَطَ بِقِسِيِّنَا وَنَسَفُّهُ ثُمَّ نَشْرَبُ عَلَيْهِ مِنْ الْمَاءِ حَتَّى سُمِّينَا جَيْشَ الْخَبَطِ ثُمَّ أَجَزْنَا السَّاحِلَ فَإِذَا دَابَّةٌ مِثْلُ الْكَثِيبِ يُقَالُ لَهُ الْعَنْبَرُ فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ مَيْتَةٌ لَا تَأْكُلُوهُ ثُمَّ قَالَ جَيْشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَنَحْنُ مُضْطَرُّونَ كُلُوا بِاسْمِ اللَّهِ فَأَكَلْنَا مِنْهُ وَجَعَلْنَا مِنْهُ وَشِيقَةً وَلَقَدْ جَلَسَ فِي مَوْضِعِ عَيْنِهِ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا قَالَ فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلْعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ فَرَحَلَ بِهِ أَجْسَمَ بَعِيرٍ مِنْ أَبَاعِرِ الْقَوْمِ فَأَجَازَ تَحْتَهُ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا حَبَسَكُمْ قُلْنَا كُنَّا نَتَّبِعُ عِيرَاتِ قُرَيْشٍ وَذَكَرْنَا لَهُ مِنْ أَمْرِ الدَّابَّةِ فَقَالَ ذَاكَ رِزْقٌ رَزَقَكُمُوهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَمَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ قَالَ قُلْنَا نَعَمْ

سنن نسائی:

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل

 

  (

باب: سمندری مردہ جانوروں کا حکم

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4354.   حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حضرت ابوعبیدہ ؓ کے ساتھ بھیجا۔ ہم تین سو دس سے زائد تھے۔ آپ نے ہمیں کھجوروں کی ایک بوری بطور زاد راہ دی تھی۔ حضرت ابوعبیدہ ہمیں روزانہ ایک ایک مٹھی کھجوریں دیتے تھے۔ جب ہم نے انھیں تقریباً ختم کر دیا تو وہ ہمیں ایک ایک کھجور دینے لگے حتیٰ کہ ہم اسے بچوں کی طرح چوستے رہتے۔ اوپر سے پانی پی لیتے۔ جب کھجوریں بالکل ختم ہوگئیں تو ایک کھجور کا نہ ملنا بھی ہم کو محسوس ہوتا تھا حتیٰ کہ ہم اپنی لاٹھیوں سے درختوں کے پتے جھاڑ لیتے اور انھیں پھانک لیتے، پھر اوپر سے پانی پی لیتے حتیٰ کہ ہمارے اس لشکر کا نام ہی پتوں والا لشکر رکھ دیا گیا، پھر ہم ساحل پر پہنچے تو وہاں ٹیلے جیسا ایک آبی جانور پڑا تھا جسے عنبر کہا جاتا تھا۔ حضرت ابوعبیدہ نے فرمایا: یہ مرا ہوا ہے، لہٰذا اسے نہ کھاؤ، پھر خود ہی کہنے لگے: ہم اللہ کے رسول ﷺ کی فوج ہیں اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جا رہے ہیں، پھر ہم لاچار بھی ہیں، اس لیے اللہ کا نام لے کر کھاؤ۔ ہم نے کچھ تو کھایا، کچھ سکھا لیا۔ اس جانور کی آنکھ کے گڑھے میں تیرہ آدمی (آرام سے) بیٹھ گئے، پھر حضرت ابوعبیدہ نے اس کی پسلی لی، پھر ایک موٹے اونچے اونٹ پر پالان کس کر (ایک لمبا تڑنگا آدمی بٹھا کر) اسے پسلی کے نیچے سے گزارا تو وہ صاف گزر گیا۔ جب ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا: ”تم اتنے دن کہاں رکے رہے؟“ ہم نے عرض کی: ہم قریش کے تجارتی قافلوں کو تلاش کرتے رہے، پھر ہم نے آپ کے سامنے اس آبی جانور کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ”وہ رزق تھا جو اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے مہیا فرمایا۔ کیا تمھارے پاس اس کا کچھ گوشت ہے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔