قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابُ مَنْ لَمْ يَجِدْ الأُضْحِيَّةَ​)

حکم : ضعيف

ترجمة الباب:

4365 .   أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ وَذَكَرَ آخَرِينَ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيِّ عَنْ عِيسَى بْنِ هِلَالٍ الصَّدَفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ أُمِرْتُ بِيَوْمِ الْأَضْحَى عِيدًا جَعَلَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ فَقَالَ الرَّجُلُ أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَجِدْ إِلَّا مَنِيحَةً أُنْثَى أَفَأُضَحِّي بِهَا قَالَ لَا وَلَكِنْ تَأْخُذُ مِنْ شَعْرِكَ وَتُقَلِّمُ أَظْفَارَكَ وَتَقُصُّ شَارِبَكَ وَتَحْلِقُ عَانَتَكَ فَذَلِكَ تَمَامُ أُضْحِيَّتِكَ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جو قربانی نہ پائے تو کیا کرے؟​

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4365.   حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: ”مجھے قربانیوں والے دن کو عید بنانے کا حکم دیا گیا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لیے مقرر فرمایا ہے۔“ اس شخص نے عرض کی: اگر میرے پاس دودھ والی بکری کے علاوہ کوئی اور جانور قربانی کے لیے نہ ہو تو فرمائیے کیا میں اسے ہی ذبح کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں۔ لیکن تو (قربانی والے دن) اپنے بال کاٹ لے، ناخن اور مونچھیں تراش لے اور زیر ناف بال صاف کر لے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں تیری طرف سے یہی مکمل قربانی شمار ہوگی۔“