موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: مرسل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابُ الْمُسِنَّةِ وَالْجَذَعَةُ)
حکم : صحيح
4383 . أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا فِي سَفَرٍ فَحَضَرَ الْأَضْحَى فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَشْتَرِي الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ فَقَالَ لَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَ هَذَا الْيَوْمُ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَطْلُبُ الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا يُوفِي مِنْهُ الثَّنِيُّ
سنن نسائی:
کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل
باب: مسنہ اور جذعہ جانور(کی قربانی) کابیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4383. حضرت عاصم بن کلیب کے والد محترم نے فرمایا: ہم ایک سفر میں تھے۔ قربانیوں کا وقت آ گیا تو ہم میں سے کوئی شخص دو دو، تین تین جذعے دے کر مسنہ خریدتا تھا۔ مزینہ قبیلے کا ایک شخص ہمیں کہنے لگا: ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ یہ دن(عید الاضحیٰ) آ گیا تو لوگ دو دو، تین تین جذعے دے کر مسنہ خریدنے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جذعہ کفایت کر سکتا ہے جہاں دو دانتا کفایت کرتا ہے۔“