قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ إِبَاحَةُ الذَّبْحِ بِالْعُودِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4401.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاكٍ قَالَ سَمِعْتُ مُرِّيَّ بْنَ قَطَرِيٍّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرْسِلُ كَلْبِي فَآخُذُ الصَّيْدَ فَلَا أَجِدُ مَا أُذَكِّيهِ بِهِ فَأَذْبَحُهُ بِالْمَرْوَةِ وَبِالْعَصَا قَالَ أَنْهِرْ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ وَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: (تیز دھار) لکڑی سے بھی ذبح کیا کوجا سکتا ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4401.   حضرت عدی بن حاتم ؓ نے فرمایا کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں اور شکار کو پکڑ لیتا ہوں لیکن مجھے کوئی ایسی چیز نہیں ملتی جس سے ذبح کر سکوں تو کیا میں اسے تیز دھار پتھر یا لکڑی سے ذبح کر سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ”جس چیز سے بھی ہو سکے، خون بہا دے، البتہ اللہ عزو جل کا نام ضرور لے۔“