قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ إِبَاحَةُ الذَّبْحِ بِالْعُودِ)

حکم : صحيح الإسناد

ترجمة الباب:

4402 .   أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فَلَقِيتُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ فَحَدَّثَنِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ نَاقَةٌ تَرْعَى فِي قِبَلِ أُحُدٍ فَعُرِضَ لَهَا فَنَحَرَهَا بِوَتَدٍ فَقُلْتُ لِزَيْدٍ وَتَدٌ مِنْ خَشَبٍ أَوْ حَدِيدٍ قَالَ لَا بَلْ خَشَبٌ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَأَمَرَهُ بِأَكْلِهَا

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: (تیز دھار) لکڑی سے بھی ذبح کیا کوجا سکتا ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4402.   حضرت ابو سعید خدری ؓ سے مروی کہ ایک انصاری کی اونٹنی احد کی طرف چر رہی تھی کہ وہ قریب المرگ ہو گئی۔ اس انصاری نے اسے ایک نوک دار کھونٹے کے ساتھ نحر(ذبح) کر دیا۔ (راوی حدیث ایوب یا جریر نے کہا) میں نے پوچھا کہ وہ کھونٹا لکڑی کا تھا یا لو ہے کا؟ استاد نے کہا: نہیں، وہ لکڑی کا تھا، پھر وہ انصاری نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے مسئلہ پوچھا۔ آپ نے اسے کھانے کا حکم دیا۔