قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابُ وَضْعِ الرِّجْلِ عَلَى صَفْحَةِ الضَّحِيَّةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4415.   أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ يُكَبِّرُ وَيُسَمِّي وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَذْبَحُهُمَا بِيَدِهِ وَاضِعًا عَلَى صِفَاحِهِمَا قَدَمَهُ قُلْتُ أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْهُ قَالَ نَعَمْ

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: قربانی کے جانور کے ایک پہلو پر پائوں رکھنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4415.   حضرت قتادہ ؓ نے کہا کہ میں نے حضرت انس ؓ سے سنا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے دو چتکبرے (سیاہ و سفید)، سینگوں والے مینڈھے قربانی فرمائے۔ ذبح فرماتے وقت آپ بسم اللہ و اللہ اکبر پڑھتے تھے۔ میں نے آپ کو اپنے دست مبارک سے انہیں ذبح فرماتے دیکھا جبکہ آپ نے اپنا قدم مبارک ان کے پہلو پر رکھا ہوا تھا۔ (شعبہ نے کہا) میں نے (قتادہ سے) کہا: کیا آپ نے ان (حضرت انس ؓ ) سے سنا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔